اُردو پوائنٹ پکوان

سالمن ودھ اونین مارملیڈ


اشیاء: سالمن اسٹیکس چار عدد(ہر ایک کا وزن تقریباً175گرام ہو) زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ اونین مار ملیڈ کے لئے: پیاز(باریک سلائس کر لیں) پانچ عدد مکھن چار کھانے کے چمچے سرکہ کپ کریم کپ انار کارس کپ لیموں کا رس 4/3کپ ترکیب: اسٹیکس پر زیتون کا تیل اچھی طرح لگائیں۔ اس کے بعد نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملیں۔ ایک پین میں مکھن پگھلا کر اس میں پیاز کے سلائس ڈالیں۔ درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس، کریم، انار کا رس اور سرکہ ڈال کر مکس کر یں اور مزید دس منٹ تک پکائیں۔ جب خشک ہو جائے تو اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر یں۔ مچھلی پر تھوڑا سا زیتون کا تیل لگائیں اور باربی کیو گرل پر درمیانی آنچ پر 6-8منٹ کے لئے پکائیں۔ ایک مرتبہ پلٹیں۔ تیر ہو جانے پر اتار لیں اور سرونگ پلیٹ میں رکھ کر اونین مار ملیڈ کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ