اُردو پوائنٹ پکوان

گرلڈ فش


اشیاء: مچھلی(درمیانے سائز کی) ایک عدد(سالم) اوریگا نو دو کھانے کا چمچ تھائم دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ ریتون کا تیل حسب ضرورت لیموں (سلائس کرلیں) گارنشنگ کے لئے انگور کے پتے گارنشنگ کے لئے(بھاپ پر پکا کر نرم کر لیں) ترکیب: گرل کو پہلے سے گرم کر لیں۔ مچھلی کا پیٹ چاک کر کے آلائش نکا لیں اور مچھلی کو صاف کر لیں۔ دھو کر اچھی طرح خشک کر نے کے بعد مچھلی کے پیٹ میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور تھوڑا لیموں کا رس ڈالیں۔ تھائم اور یگانو بھی ڈال دیں۔ اب ایک تیز دھار چاقو سے مچھلی کے دونوں اطراف 3-3گہرے کٹس لگائیں۔ اب مچھلی کو گرل پر رکھیں اور اس کے اوپر لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈالتی جائیں۔ دونوں طرف سے گولڈن براؤن اور خستہ ہو جائے تو اتار لیں۔ سرونگ پلیٹ میں انگور کے پتے بچھائیں اور ان کے اوپر مچھلی رکھ دیں۔ اطراف میں لیموں کے سلائسز رکھ دیں اور سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ