اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ بھرے ٹماٹر


سب سے پہلے ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر قیمہ اور سارے مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
جب قیمہ اور مصالحے کا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اتار لیں
ٹھنڈا ہو جائے تو لیموں کا رس چھڑک دیں
اب ایک ایک ٹماٹر کو لے کر اس کے اوپر والا حصہ باریک کاٹ لیں اندر سے گودا نکال لیں
جب ٹماٹر اندر سے خالی ہو جائے تو مصالحہ ملا ہوا قیمہ اندر بھر دیں
دوبارہ سے کٹا ہوا ٹماٹر لگا کر دھاگے کے ساتھ مضبوط باندھ دیں
جب سارے ٹماٹر بھر جائیں تو کڑھائی میں تیل گرم کر یں
ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کر یں
جب براؤن ہونے لگیں تو نکال کر ایک دیگچی میں پھیلا کر رکھتے جائیں
ہلکی آنچ میں دم پر رکھ دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ