اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر اور دھنیے کا سوپ


اشیاء: ٹماٹر 675گرم پکے ہوئے چھوٹے سائز ویجیٹیبل آئل 2 کھانے کے چمچ کڑی پتہ 1عدد سبز پیاز 4 عدد ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے نمک 1چائے کا چمچ لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ سیاہ مرچ 1چائے کا چمچ سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ باریک کترا ہوا پانی 3کپ کارن فلور 1کھانے کے چمچ کریم 4چمچ سجانے کے لئے ترکیب: 1۔اُبلے ہوئے پانی میں 30سکینڈ کے لئے ٹماٹر ڈالکے پھر انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈال لیں اس طرح ٹماٹروں کا چھلکا آسانی سے اُتر جائے گا۔اب ٹماٹروں کو کوٹ لیں۔ 2۔برتن میں تیل گرم کریں۔اس میں کڑی پتہ،اور ٹما ٹرڈال کر چند منٹ پکائیں یہاں تک کہ ٹماٹر نرم پڑ جائیں۔ 3۔اب اس میں نمک ،لہسن ، مرچ، دھنیا اور3کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریباََ 15منٹ ابا لیں۔ 4۔سوپ کو آگ سے اتار کر چھان لیں۔ 5۔کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں حل کریں اور آہستہ آہستہ سوپ میں ملاتے جائیں۔یہاں تک کہ سوپ مناسب حد تک گاڑھا ہو جائے۔ 6۔سوپ کو پیالے یا گہری ڈش میں انڈیلیں۔ پیش کرنے سے پہلے پھینٹی ہوئی کریم کو سوپ پر پھیلا کر ڈال دیں۔ غذائیت: توانائی 113کیلوریز چکنائی 7.16گرام جاذب چکنائی 1.37گرام کولیسٹرول 2.8ملی گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ