اُردو پوائنٹ پکوان

میڈیٹر ین ٹماٹر سوپ


اشیاء: پکے ہوئے ٹماٹروں کا گودا 675گرام پیاز 1عدد4(ٹکرے کیا ہوا) اجوائن 1عدد چائے کا چمچ لہسن 1پوتھی زتیون کا تیل 1کھانے کا چمچ ٹماٹر کا پیسٹ 2کھانے کے چمچ pasta آدھا کپ مختلف شکلوں میں نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ سبزدھنیا سجاوٹ کیلئے چکن سٹاک 2کپ تقریباََ ترکیب: 1۔دیگچی میں تیل گرم کریں ٹماٹر پیاز ، اجوائن اور لہسن کو ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ نرم ہو جائیں۔ تقریباََ 40-30منٹ پکائیں۔ 2۔آمیزے کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں اور چھان کر واپس دیگچی میں ڈال لیں۔ 3۔اب اس میں چکن سٹاک اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کر کے دوبارہ پکائیں جب ابلنے لگے توpastaشامل کر کے مزید 8منٹ پکائیں۔حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔جب pastaنرم پڑ جائیں تو سوپ کو ڈش یا پیالے میں نکالیں اور دھنیے سے سجائیں ، گرما گرم پیش کریں۔ نوٹ:اگر pastaمیسر نہ ہوں تو میکر ونیز کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر pastaکی جگہ استعمال کریں نیز pastaکے متبادل کے طور پر نوڈلز بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ غذائیت: توانائی 112کیلوریز کولیسٹرول 0 چکنائی 3.61گرام فائبر 2.68گرام جاذب چکنائی 0.49گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ