اُردو پوائنٹ پکوان

شاہی ٹکڑے


 زعفران چند ریشے ‘سبز الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
شیر ہ تیار کرنے کیلئے ایک پین میں پانی ڈال کر اس میں چینی ملائیں اور گرم کریں ۔
جب چینی پانی میں حل ہو جائے تو اس میں زعفران شامل کردیں ۔
اب اسے اس قدر پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے اور 2تار کا شیرہ بن جائے۔
اب اسے فوری نیچے اتار لیں ۔
ایک اور پین میں درمیانی آنچ پر دودھ ابالیں یہاں تک کہ دودھ خشک ہو کر اصل مقدار سے ایک چوتھائی رہ جائے اب اس میں الائچی پاؤڈر اور شیرہ ملائیں ۔
5منٹ گاڑھا ہونے لگے تو اسے نیچے اتار کر رکھ لیں ۔
سلائسز کے کنارے کاٹ کر علیحدہ کردیں اور انہیں تکونی شکل میں کاٹ لیں ۔
تمام سلائسز کو کم گھی میں فرائی کریں یہاں تک کہ یہ سنہری ہو جائیں اب ان سلائسز کو ایک منٹ کیلئے شیرے میں ڈبو دیں ۔
اس کے بعد تمام سلائسز کو ایک ڈش میں سجائیں اور ان کے اوپر دودھ سے تیار کی ہوئی ربڑی انڈیل دیں
 ۔
میوہ جات سے سجا کر پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ