اُردو پوائنٹ پکوان

کیرمل سوفلے


تھوڑی سی چینی کو گرم کر یں اور اس میں خشک میوہ شامل کر یں
کیرمل کو ٹھنڈا کر یں اور چورا کر لیں
ضرورت پڑنے تک الگ رکھ دیں
انڈے کی زردیاں اور کھانے کے تین چمچ چینی کو اکٹھے پھینٹ لیں
دودھ گرم کر یں اور مرکب میں شامل کر یں
مرکب کو اچھی طرح پھینٹیں اور ابلتے ہوئے پانی کے برتن کے اوپر رکھیں
آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں
ایک پیالی گرم دودھ میں جلاٹین کو پگھلائیں اور دودھ کے مرکب میں انڈیل دیں
ونیلا ایسنس شامل کریں
ریفریجریٹر میں سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں
ادھ جما ہو جائے تو نکال کر کیرمل میں ملائیں (جو کہ چورا کیا ہوا ہے )
پیش کرنے سے پہلے کریم پھینٹیں اور چمچ سے سوفلے پر ڈالیں
مزید چورا شدہ کیرمل چھڑکیں اور پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ