اُردو پوائنٹ پکوان

ساؤتھ انڈین سٹائل گوبھی


اجزاء: گوبھی کے پھول چار عدد سرخ شملہ مرچ ایک عدد پیاز ایک عدد(درمیانہ سائز کا) تل ایک کھانے کا چمچ خالص تیل ایک کھانے کا چمچ رائی چائے کا چمچ زیرہ ایک چائے کا چمچ اُرد دال ایک چائے کا چمچ کری پتے 8 سے 10عدد ترکیب: گوبھی کے پھولوں کو اچھی طرح دھو کر چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ شملہ مرچوں کے بیج نکال کر کیوب نما کاٹ لیں۔ پیاز کاٹ لیں اور تلوں کو بھون لیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کر کے رائی اُرد دال اور کری پتوں کو جوش دیں۔ جب اُرد دال براؤن ہو جائے تو پیاز ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پیاز سرخی مائل نہ ہوجائیں ۔ سبزیاں شامل کر یں اور دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے فرائی کریں۔ اس کے بعد چولہے سے اُتار دیں ، اور اوپر تل ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ