اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحہ دار کھانڈوی


اجزاء: کھانڈوی کے لئے: بیسن ایک کپ بٹر ملک ایک کپ ادرک ،ہری مرچ کی پیسٹ چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ نمک چائے کا چمچ سٹفنگ کیلئے: مٹر 3/4کپ ادرک ہری مرچ کی پیسٹ چائے کا چمچ سٹرک ایسڈ چٹکی بھر نمک چٹکی بھر چینی چٹکی بھر تڑکہ لگانے کے لئے: خالص تیل دو کھانے کے چمچ رائی چائے کا چمچ زیرہ چائے کا چمچ شیشم کے بیج دو چائے کے چمچ خشک مرچیں دو عدد ہنگ چٹکی بھر کری پتے آٹھ سے دس عدد ترکیب: کھانڈوی کے لئے تمام اجزاء کو دو کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھراُبلنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔ چمچ سے مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ کھانڈوی کاآمیزہ گاڑھا ہو جائے اس کی جانچ کے لئے تھوڑا سا آمیزہ لیکر اسے کسی تھالی کی پشت پر لگائیں ، اگر وہ باآسانی رول ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آمیزہ تیار ہو چکا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو کچھ دیر مزید پکا ئیں۔ اس کے بعد بڑے پھل کا چمچ لے کر آمیزہ کو کسی بڑی سی تھالی کی پشٹ پر جلدی سے ایک جیسا لگائیں۔ چونکہ اسے سٹف کے طور پر استعمال کیا جانا ہے لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ آمیزہ کی لےئر زیادہ موٹی نہ ہو۔ سٹفنگ : مٹروں کو اُبال لیں، پھر خشک کر کے گرائنڈ کرتے ہوئے پیسٹ سی بنا لیں۔ باقی تمام اجزاء شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ کچھ دیر خشک ہونے دیں پھر سٹفنگ کو ایک جیسا پھیلا کر لمبی کتر نوں کی صورت میں کاٹ کر ٹائٹ رولز بنا لیں۔ تڑ کہ: ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور تڑ کہ بتائے گئے اجزاء ڈال کر کچھ دیر جوش دیں اور پھر اسے کھانڈوی کے اُوپر ڈال دیں۔ آخر میں کدو کش کیے ہوئے کھوپرے اور ہرے دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ