اُردو پوائنٹ پکوان

دلیہ کی کھچڑی


اجزاء: مکسڈ سبزیاں ایک کپ دلیہ 200گرام ناریل (کدوکش کیا ہوا) ایک عدد خالص تیل ایک کھانے کا چمچ چنے کی دال 50گرام لونگ تین عدد چھوٹی الائچیاں دو عدد جائفل پاؤڈر چٹکی بھر نمک ایک چائے کا چمچ تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ ترکیب: مکسڈسبزیوں سے ہمارا مطلب ہے پھول گوبھی ، بین اورمٹر۔ دلیہ کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ ناریل سے ایک کپ گاڑھا دودھ (ناریل پانی)نکال کر محفوظ کر لیں۔ ایک برتن میں دلیہ کو پانچ منٹ تک بھون لیں، پھر اسے ٹھنڈا کر یں۔ آئل کوگرم کر کے چنے کی دال دو منٹ تک فرائی کر یں۔ پھر اس میں سبزیاں ملا کر دو منٹ تک پکائیں۔ دو کپ پانی شامل کر کے اُبلنے دیں۔ پھر مصالحہ جات نمک اور دلیہ شامل کر کے اچھی طرح پکائیں ۔ ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پانی ختم نہ ہو جائے ۔پھر اس میں ناریل پانی ملا کر مزید کچھ دیر پکنے دیں، آخر میں تازہ دھنیے کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ