اُردو پوائنٹ پکوان

اسپاگیٹی اور انڈے


اشیاء: انڈے 8عدد اسپاگیٹی پاؤنڈ کا پیکٹ مکھن دو کھانے کے چمچے کارن فلور 2کھانے کے چمچے پیاز ایک عدد(باریک کاٹ لیں) دودھ دو پیالی نمک چائے کا چمچہ کالی مرچ چائے کا چمچہ پنیر ایک کھانے کا چمچہ(باریک کاٹ لیں) ترکیب: پانچ انڈے سخت ابال لیں۔ تین انڈے پھینٹ لیں۔ مکھن گرم کر یں۔ اس میں پیاز ڈال کر تلیں۔ سرخ ہونے سے پہلے کارن فلور تھوڑا تھوڑا ڈال کر ملائیں۔ پھر کھولتا ہوا دودھ ڈالتی جا ئیں اور چمچہ چلاتی جائیں ۔ اب نمک اور کالی مر چ ڈال دیں۔کسٹرڈ کی طرح ہو جائے تو اتار کر ابلے ہوئے انڈے ملا دیں۔ پھینٹے ہوئے انڈوں کا فرائنگ پین میں آملیٹ بنا لیں۔ آملیٹ کے ٹکڑے کر کے آمیزہ میں ملائیں اور اوپر پنیر کے ٹکڑے ڈال دیں۔ اسپاگیٹی ابال کر چھان کر ڈش میں نکا لیں اور اس کے اوپر انڈوں والا آمیزہ ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ