اُردو پوائنٹ پکوان

چکن اور انناس چاپ سوئی


مرغی کا گوشت ایک چٹکی نمک ڈال کر پکائیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ لیں
سپیگٹی کھولتے ہوئے پانی میں جس میں چٹکی نمک اور ایک بڑا چمچ تیل بھی ڈالا گیا ہو اُبال لیں
پکنے پر چھلنی میں ڈال دیں
گاجروں کو دھوکر چھیل لیں اور پتلے پتلے کاٹ لیں
کھولتے ہوئے پانی میں دو جوش دیں
چھلنی میں ڈال کر خشک کرلیں
تیل میں پیاز بھونیں رنگ نہ بدلنے پائے تو گوشت اور گاجریں ڈال دیں
پانچ منٹ تک بھونیں
نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں
انناس کے ٹکرے ڈالیں
انڈے پھینٹ کر پتلا آملیٹ بنائیں
صرف ایک طرف ہی پکائیں
چھوٹے چھوٹے ٹکرے کاٹ کر رکھیں
چکن اور انناس میں جس میں گاجریں بھی ملائی گئی ہیں سپیگٹی ڈال دیں
یہ سب کچھ آپ نے ہلکے تاؤ پر ملانا ہے
عین اتارنے سے ایک منٹ پہلے آملیٹ کے کاٹے ہوئے ٹکرے بھی شامل کرلیں
یہ ڈش ایک مکمل خوراک ہے
اس ڈش کی مقدار آدھی بھی کی جاسکتی ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ