اُردو پوائنٹ پکوان

چکن کارن سوپ


چکن میں تین کپ یخنی میں بون لیس چکن ، پیاز اور گاجر شامل کر کے 10 سے 15 منٹ کے لئے پکائیں تاکہ چکن ریشہ ریشہ ہو جائے،
 اب اس میں سے سبزیاں نکال لیں پھر نمک ، مکئی دانے، کالی مرچ، سفید مرچ، سویا ساس اور سرکہ شامل کر دیں۔
آدھا کپ پانی میں کارن فلور کو اچھی طرح گھول کر سوپ میں شامل کریں
 اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں،
 اس کے بعد انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کر پکتے ہوئے سوپ میں ڈال دیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں
 اور دھیمی آنچ پر مزید دو منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔
ذائقے کی لذت کو دوبالا کرنے کے لیے چلی ساس، وینگر اور سبز مرچوں کے ساتھ پیش کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ