اُردو پوائنٹ پکوان

بروکولی کریم سوپ


بروکولی کو صاف دھوکر اس کے پھول چھوٹے چھوٹے کر لیں ،پیاز اور گاجر کو باریک کاٹ لیں ۔
ان تمام سبزیوں کو یخنی میں ڈال کر پکنے رکھ دیں ،ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں ۔
ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے سبزیاں گلنے پر آجائے تو انھیں لکڑی کے چمچ سے کچل لیں اور چھلنی سے چھان لیں ۔
پین میں کوکنگ آئل میں میدہ ڈال کر بھونیں اور خوشبو آنے پر پین کو چولہے سے ہٹا کر اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے کریم شامل کر دیں ۔
لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے ساتھ ہی چھان کر رکھا ہوا سوپ بھی ملا لیں ۔
ہلکی آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے اتنی دیر پکائیں کہ سوپ اچھی طرح گرم ہو جائے۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ