اُردو پوائنٹ پکوان

رسبھری یوگرٹ کریم


اشیاء: جمی ہوئی رس بھریاں ایک پیکج (10اونس) سادہ دہی دو کپ مارش میلو کریم ایک جار(7اونس) ترکیب: رس بھریوں کو گرائنڈ یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر یں۔ ایک نفیس چھاننی میں چھان لیں۔ چھاننی میں پیوری کو دبانے کے لئے چمچے کی پچھلی طرف استعمال کر یں۔ نیچے چھوٹا پیالہ رکھیں۔ بیج نکال دیں۔ چھنی ہوئی رس بھریوں کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں ڈال دیں۔ مارش میلو ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔ ایک بڑے پیالے میں دہی ڈالیں اور اس میں چمچہ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا رس بھری مکسچر ڈالتے جائیں۔ آئس کریم کنسترمیں ڈال دیں اور آئس کریم میکر میں جما لیں۔ فریزر میں جمانے کا طریقہ: تیار شدہ آمیزہ کو 5*9کے لوف پین میں ڈال دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹہ جمنے کے دوران دو سے تین مرتبہ چمچے ہلا دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ