اُردو پوائنٹ پکوان

شاشلک


اشیاء: چاول 1پیالی(نمک ڈال کر ابال لیں) مرغ ایک پیالی (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں) ٹماٹر چار عدد(کاٹ لیں) ہری مرچ چار عدد(لمبائی میں دو دو ٹکڑے کر لیں) لیموں ایک عدد(باریک ٹکڑے کاٹ لیں) پیاز دو عدد(کاٹ لیں) نمک چائے کا چمچہ اجینو موٹو ایک چٹکی تیل ایک کھانے کا چمچہ مرچ سرخ ایک چٹکی ترکیب: تیل گرم کر یں۔ اس میں دو پیاز موٹے موٹے کاٹ کر ڈال دیں۔ ایک منٹ بعد ٹماٹر اور مرغ ڈال دیں۔ نمک، سرخ مرچ اور اجینو موٹو بھی ملا دیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانی خشک ہونے پر اتار لیں۔ ایک ڈش میں آدھے چاول پھیلائیں۔ ان پر مرغ ٹماٹر ڈال دیں۔ اس کے اوپر بقیہ آدھے چاول ڈال کر ہری مرچ اور لیموں کے ٹکڑے رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ