اُردو پوائنٹ پکوان

لیچی کا شربت


لیچی کو آرام سے آہستہ آہستہ چھیل لو اور اس کی گٹھلی نکال لیں
اب اسے سفید پتلے سے چھلکے (گودے) کے ٹکڑے کاٹ لیں اور آٹھ چھٹانک گودے کو آٹھ چھٹانک گلاب کے عرق کے ساتھ ملا کر پندرہ منٹ تک آگ پر ابالیں تاکہ ایک عرق حاصل ہو سکے
اب اس عرق کو ایک صاف کپڑے میں سے چھان لیں
مگر اس کا خیال رہے کہ گودے کو ابالتے وقت یا آنچ سے اتارنے کے بعد پھینٹا بالکل نہ جائے
اب ایک چینی دانے دار اور آٹھ چھٹانک گلاب کے عرق کو آنچ پر پندرہ منٹ تک پکا کر ایک الگ شربت تیار کر لیں اور اب جب کہ یہ شربت (چاشنی کی طرح) تیار ہو جائے تو پہلے بنائے ہوئے عرق کو اس میں ملا کر ابالنا جاری رکھیں یہاں تک کہ شربت بن جائے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ