اُردو پوائنٹ پکوان

انناس کا شربت


پھلوں کو چھیل کر بیکار اور غیر ضروری حصہ نکال دیں
اب انناس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں
یہ ٹکڑے پتلے ہوں تو بہتر ہے
ایسے باریک چھوٹے اور پتلے ٹکڑوں کو آٹھ چھٹانک لے کر اور ایک سیر گلاب کے عرق کے ساتھ آگ پر آدھ گھنٹے تک رکھ کر پکائیں اور پھر اتارلیں پھلوں کے گلاب کے عرق میں ہی کچل لیں تاکہ ان سے سارا عرق نکل جائے اور پھر کپڑے سے نکال لیں
پھر بچے ہوئے گلاب کے عرق میں چینی پکائیں تاکہ شربت حاصل ہو سکے
دس منٹ بعد انناس کے ست اس میں ڈال دیں اور پندرہ منٹ تک اور پکنے دیں تاکہ یہ ایک سا ہو جائے
دو چھٹانک پانی میں ایک تو لہ ڈال کر استعمال کر یں
یہ طاقت بخشتا ہے اور ہاضمہ کو درست رکھتا ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ