اُردو پوائنٹ پکوان

زعفرانی سویاں


چینی کی چاشنی تیار کیجئے کھویا گھی میں صرف دو منٹ تک بھونئے
سویاں پانی میں ابالنے کے بعد چھلنی میں پسا لیجئے
چاشنی کی پتیلی چولہے پر چڑھا کر بھونا ہوا کھویا چاشنی میں ڈال کر کفیگر سے چلائیے
پھر چاشنی چولہے سے اتار لیجئے
زعفران اور دودھ ایک اور پتیلی میں ڈال کر جوش دیجئے
جب دودھ خشک ہو جائے تو اس پتیلی میں سویاں اور چاشنی ڈال کر کفیگر سے نرم ہاتھ سے چلائیے تاکہ چاشنی اور سویاں یک جان ہو جائیں
اس کے بعد سویوں کو تھوڑی دیر کے لئے دم پر رکھ دیجئے
پھر پتیلی چولہے سے اتار کر ان میں پستے کی گریاں باریک کتر کر ڈال دیجئے اور نوش فرمائیے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ