اُردو پوائنٹ پکوان

شیرخرما


کھجوروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں،پھر بھیگی ہوئی کھجوروں کو کاٹ لیں پھر دودھ گرم کریں اور دودھ میں اور چینی ملا کے دودھ کو اچھی طرح پکالیں کہ وہ خوب گاڑھا ہو جائے جب گاڑھا ہو جائے تو اس میں بھیگی ہوئی کھجوریں ڈال کے کچھ دیر پکائیں اور آنچ دھیمی کردیں۔
دوسرے چولہے پر ایک برتن رکھیں اور اس میں گھی شامل کریں۔
پھر سبزالائچی اور لونگ شامل کرکے تھوڑی دیر پکائیں کہ خوشبو آنے لگے۔پھر بادام ،پستہ شامل کریں اور انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں اور اس مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں۔
اب ایک پین لیں اس میں سوئیاں کو ہاتھوں کی مدد سے کچل کر اس پین میں ڈال کے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
 اس دوران بہت زیادہ توجہ ہو کہ سوئیاں جلیں نہیں۔ اب اس میں سیاہ کشمش شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔
اب اس مرکب میں کھجوروں کے ساتھ پکا ہوا دودھ ،بادام اور پستے شامل کریں۔پھر تھوڑی دیر پکائیں کہ سوئیاں اچھی طرح پک جائیں۔
پھر خوشبو کے لیے تھوڑا کیوڑ ا شامل کریں۔20منٹ تک پکائیں ۔مزے دار سوئیاں تیار ہیں۔ٹھنڈی کر کے سروکریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ