اُردو پوائنٹ پکوان

شیر خرما


اشیاء: چوہارے 100گرام سویاں کلو دودھ 2لیٹر بادام گری 50گرام چینی حسب پسند الائچی سبز 10دانے ترکیب: دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں سویاں ڈال دیجئے اور چمچہ سے اچھی طرح ملا دیجئے۔ آگ ہلکی رکھئے اور چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ سویاں نیچے لگ جائیں گی۔ چھوہاروں کے لمبے لمبے باریک ٹکڑے کاٹ لیجئے اور دودھ سویوں میں ڈال دیجئے۔ جب دودھ کافی گاڑھا ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور لمبے رخ کے دودو ٹکڑے کر کے ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے تھوڑی دیر بعد چینی اور الائچی کے دانے پیس کر ڈال دیجئے جب آمیزہ کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور حسب پسند گرم یا نیم گرم تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ