اُردو پوائنٹ پکوان

سویوں کا زردہ


اشیاء: سویاں 250گرام کھویا 100گرام دودھ 100ملی لیٹر بادام گری 50گرام پستہ 50گرام ناریل 50گرام کشمش 50گرام گھی 100ملی لیٹر چینی کلو الائچی خورد چھ عدد زردے کا رنگ ایک چٹکی ترکیب: آدھے گھی میں سویاں بھون لیجئے اور بقیہ آدھے گھی میں الائچی ، تھوڑا سا پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر چڑھادیجئے اور ایک تار کا شیرہ تیار کر لیجئے۔ اس تیار شیرے میں سویاں، تما م میوے اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیے۔ تیار ہونے پر زردے کا رنگ ، کیوڑہ اور کھویا ڈال کر خوب اچھی طرح ملا دیجئے۔ سویوں کا زردہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ