اُردو پوائنٹ پکوان

سویوں کا زردہ


اشیاء: سویاں 250گرام چینی 250گرام گھی 100ملی لیٹر بادام گری 50گرام الائچی سبز چھ دانے زردے کا رنگ ذرا سا ترکیب: ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو چینی ڈال دیجئے اور ساتھ ہی ایک پیالی پانی بھی ڈال دیجئے۔ چینی پانی اور گھی میں حل ہو جائے تو زردے کا رنگ ڈال دیجئے۔ ایک دو ابال آجائیں تو سویاں ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد بادام کی گریاں بھی باریک کتر کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو دو منٹ دم پر رکھ کر اتار لیجئے۔ سویوں کا لذیذ زردہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ