اُردو پوائنٹ پکوان

سویاں سادہ 2


اشیاء: سویاں 250گرام دودھ لیٹر میوہ حسب پسند چینی حسب ضرورت دیسی گھی حسب پسند ترکیب: چینی کو پیس کر باریک کر لیجئے ۔ ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے اور خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال دیجئے۔ سویاں سرخ ہوجائیں تو اس میں چینی کا شیرہ یا چینی ہی ڈال دیجئے۔ دودھ کو ایک دوسری دیگچی میں ابالیے۔ جب دو تین ابال آجائیں تو اس میں بالائی اچھی طرح ملا لیجئے اور اس بالائی ملے دودھ کو سویوں والی دیگچی میں الٹ دیجئے۔ آگ ہلکی کر دیجئے اور اس آمیزے کو پکنے دیجئے۔ جب دودھ بالکل خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں چھیل کر اور باریک کتر کر ڈال دیجئے اور دو منٹ بعد اتار لیجئے۔ نہایت لذیذ دودھ سویا تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ