اُردو پوائنٹ پکوان

سویا ں سادہ 1


اشیاء: سویاں 250گرام دودھ 350ملی لیٹر چینی حسب پسند گھی کھانے والے دو چمچے ترکیب: ایک دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب پانی ابلنے لگے تو اس میں سویا ں ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد ہاتھ سے دبا کر دیکھئے اگر گل گئی ہوں تو اتار کر چھلنے میں الٹ دیجئے تاکہ سارا پانی نچڑ جائے اور سویاں خشک ہو جائیں۔ پانی نچڑ جائے تو سویوں کو دیگچی میں ڈال کر ان پر چمچہ سے گھی ٹپکا دیجئے اور دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے رکھ دیجئے ۔ اب دودھ میں چینی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور دودھ جب ذرا گاڑھا ہو جائے تو نیچے اتار لیجئے۔ ایک گہری پلیٹ میں سویاں نکالیے اور اوپر دودھ الٹ دیجئے۔ حسب پسند گرم گرم تناول فرمائیے اور اگر ٹھنڈی پسند ہوں تو ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہو جانے پر اوپر حسب پسند چاندی کے ورق لگائے جا سکتے ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ