اُردو پوائنٹ پکوان

سوئیاں اِڈلی


اجزاء: سوئیاں 200گرام سوجی 40گرام دہی 1کپ مٹر کپ فارس بین چھ عدد(اچھی طرح کٹے ہوئے) تازہ ہرا دھنیا (کٹا ہوا) تین کھانے کا چمچ کری پتے (کٹے ہوئے) دو کھانے کے چمچ ادرک (کدو کش کیا ہوا) 2.5سینٹی میٹر ٹکڑا سوڈا(بائی کا ر بونیٹ) چٹکی بھر نمک محض ذائقہ کے لئے خالص تیل ایک کھانے کا چمچ چنے کی دال ایک کھانے کا چمچ اُرد کی دال ایک چائے کا چمچ ترکیب: سوئیوں اور سوجی کو الگ الگ خشک روسٹ کر یں، یہاں تک کہ وہ اپنا لعاب خارچ کرنے لگیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں دالیں ڈال کر فرائی کر یں کہ وہ گولڈن براؤن رنگ اختیار کر لیں۔ اب ان میں ادرک اور کری پتے شامل کر لیں اتنا پکا ئیں کہ وہ ذائقہ دار ہو جائیں۔ پھر ان میں مٹر اور بین ملائیں اور دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے پکائیں۔ سوئیاں ،سوجی ،دہی، سوڈا سبزیوں (مٹر اور بین) کا آمیزہ ،نمک، ہرا دھنیا اور کافی پانی مکس کر کے اڈلی کا آمیزہ بنا لیں۔ 30منٹ تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پھر اڈلی کے سانچوں کو تھوڑا سا تیل لگا کر ان میں آمیزہ ڈال دیں۔ پانچ منٹ تک سٹیم دیں۔ آخر میں کونٹ چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ