اُردو پوائنٹ پکوان

دال کے اندر سیویاں


مندرجہ بالا موٹھ میں جو سیویاں ملائی جاتی ہیں وہ نہایت ہی باریک قسم کی سیویاں ہوتی ہیں ۔ ان کی رنگت زرد ہوتی ہے جن کو کھانے والے میٹھے زرد رنگ سے میدہ میں ڈال کر تیار کیا جاتا ہے اور خاص طور پر موٹھ کی دال میں یہ ملانے کے لئے تیار کی جاتی ہیں۔ ترکیب: حسب ضرورت میدہ لے کر اس میں زرد رنگ سے رنگ دار پانی بناہوا ملا کر سخت آٹے کی طرح گوندھ لیں ۔رنگ بالکل ہلکا رکھیں تاکہ اچھی معلوم ہوں ۔زیادہ رنگ کی وجہ سے سیویاں کڑوی بن جائیں گی آٹا گوندھتے وقت اس میں نمک حسب ضرورت ملائیں ۔سیویاں بنانے والی مشین کو کڑاہی کے منہ پر رکھ کر سیویاں تیا رکر لیں یہ گھی میں تلی جائیں گی اس بات کا خیال رہے کے گھی اچھی طرح گرم ہونا چاہیے جس وقت تیار ہو جائیں ۔تو کڑاہی کہ اندرگھی کی اوپر والی سطح پر آ جائیں گی ۔تیار ہونے پر ان کو دال میں ملائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ