اُردو پوائنٹ پکوان

وائٹ اینڈ گرین سلاد


اجزاء: سفید مچھلی ڈیڑھ پاؤنڈ زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ نمک اور مالی مرچ حسب ذائقہ سبز پیا ز ملی جلی سبزیو ں کے کٹے ہوئے ایک عدد پتے اور جڑی بوٹیاں 4کھانے کے چمچ تیار کرنے کا طریقہ: فائل پیپر پر ایک چمچہ تیل لگا کر مچھلی اس پررکھ دیں۔مچھلی پر تھوڑا سالیموں کا رس اور نمک مرچ چھڑک دیں پھر فائل کو مچھلی کے گرد لپیٹ دیں ۔پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 35منٹ تک پکائیں ۔پھر نکال کر کاغذ اتارے بغیر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ اس کے بعد بڑے بڑے ٹکڑے کر لیں ۔کھال اور کانٹے نکال دیں اور پیالے میں گوشت ڈال دیں۔باقی کے تیل اور لیموں کے رس کے ساتھ مکس کریں ۔پھر پیاز کاٹ کر ملا دیں اور جڑی بوٹیاں ڈال کر مکس کریں ۔ کوشش کریں کہ مچھلی زیادہ نہ ٹوٹ جائے ۔ چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ