اُردو پوائنٹ پکوان

تھائی سٹائل جھینگے کا سلاد


اشیاء: مٹر چھلکے سمیت 90گرام سرخ مرچ آدھی جھینگے صاف اور پکے ہوئے 12عدد چلغوزے کی گری 250گرام ہرا پیاز 3عدد سبزدھنیا تھوڑے سے پتے ڈریسگ کے لئے : لیموں کا رس 2عدد جھینگے کی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ اخروٹ کا تیل ایک کھانے کا چمچ لہسن پسا ہوا آدھی پوتھی ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ کیسٹر شوگر ایک چٹکی نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت تیار کرنے کا طریقہ: سب سے پہلے ڈریسگ تیا رکریں ۔ تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک طر ف رکھ دیں ۔اب مٹر اور سرخ مرچ کو ابلتے ہوئے پانی میں آدھا منٹ تک ابالنے کے بعد نکال کر خشک ہونے دیں ۔ پھر ایک پیالے میں جھینگے ، چلغوزے کی گریاں ، ہرا پیاز اور دھنیے کی پتیاں ڈال کر اس میں خشک مٹر ملا لیں ۔ اب ان کے اوپر ڈریسنگ کا مکسچر انڈیل کر فوراََاستعمال کریں۔ یہ سلا دچار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ