اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی اور سبزی کا سلاد


اشیاء: ہری پھلیاں 200گرام شملہ مرچ ایک عدد پیاز(درمیانی ) عدد کھیرا عدد مچھلی(اسٹیم ہوئی) 200گرام ٹماٹر ایک عدد سیاہ زیتون سجاوٹ کے لئے انڈے سجاوٹ کے لئے(سخت ابلے ہوئے) ڈریسنگ کے لئے: زیتون کا تیل کپ سرکہ ایک کھانے کا چمچہ نمک اور پیپریکا پاؤڈر حسب ذائقہ چینی ایک چٹکی پارسلے چند پتے(چوپ کر لیں) ترکیب: پھلیوں کو کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کے چوکور ٹکڑے کر کے اسے پھلیوں کے ساتھ پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ پیاز کے لچھے کاٹ لیں۔ ٹماٹر کے بھی باریک قتلے کر لیں۔ کھیرے کو چھیل کر باریک سلائس کر لیں۔ ایک پلیٹ میں پھلیاں، شملہ مرچ ، اسٹیم کی ہوئی مچھلی، ٹماٹر کے سلائس، اور کھیرے کو رکھیں۔ اس کے بعد ڈریسنگ بنا ئیں۔ ایک پیالے میں زیتون کا تیل، سرکہ ، نمک ، پیپریکا پاؤڈر ، چینی اور پارسلے ڈال کر مکس کر لیں اور انڈوں اور زیتون سے سجا کر ڈریسنگ کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ