اُردو پوائنٹ پکوان

کنگ پران اور ایسپراگس کا سلاد


اجزاء: ایسپراگس 500گرام ہنٹر ہیف 6درمیانے ٹکڑے جھینگے پکے ہوئے 12 عدد کا ہو ۔سلاد کے پتے ایک گھُٹی پالک کے پتے 60گرام ڈریسگ کے لئے : زیتون کا تیل 4کھانے کے چمچ سرکہ 3کھانے کے چمچ لیمن جوس 1کھانے کے چمچ پودینا پسا ہوا 6کھانے کے چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ تیار کرنے کا طریقہ: سب سے پہلے ڈریسنگ بنائیں ۔ تما م اجزاء کو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب اس مکسچر کو نکال کر ایک چھوٹے سے پیالے میں ڈال لیں۔ایک برتن میں پانی کو اچھی طرح ابالیں ۔ جب پانی اُبلنے لگے تو اس میں نمک اور ایسپر اگس ڈال کر چھ منٹ تک ابالیں ۔ اس کے بعد ایسپراگس کو نکال کر ٹھنڈ ے پانی سے دھو لیں اور خشک ہونے کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔چولہے کی آنچ درمیانی رکھیں اور اس کی گرل پر ہنٹر بیف کے دو ٹکڑوں کے درمیان جھینگا رکھ کر تین چار منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ ہنڑ بیف خستہ اور جھینگا گرم ہو جائے ۔ سلاد کے پتوں کو چار پلیٹوں میں سجائیں ۔ اب پکے ہوئے جھینگے ایسپراگس میں ڈالیں اور انہیں تیار کی گئی ڈریسگ میں ڈال کر آہستہ آہستہ ملائیں پھر اس مکسچر کو سلادکے پتوں پر ڈال کر کھائیں ۔ یہ سلاد چار افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ