اُردو پوائنٹ پکوان

وائٹ ساس


اجزاء: مکھن 6ٹیبل سپون انڈوں کی سفیدی 4عدد آٹا 8ٹیبل سپون نمک 1ٹیبل سپون یخنی 12ٹیبل سپون دودھ ایک کپ کالی مرچیں ضرورت کے مطابق کریم 6ٹیبل سپون چکن قیمہ 8ٹیبل سپون طریقہ: دودھ مکھن کو آ گ پر پگھلائیں اور آٹے کے ساتھ آمیزہ بنائیں ۔جیسا کہ آپ وائٹ ساس بنانے میں کر تے ہیں ۔پھر اس میں آہستہ آہستہ یخنی اور دودھ ملائیں اور ہلاتے رہیں جب یہ یک جان ہو جائیں تو چکن اور اچھی طرح پھینٹی ہوئی انڈوں کی سفیدیاں ،نمک،اور کالی مر چیں اس میں ملا دیں اور ہلاتے رہیں۔آخرمیں ڈبے اور بھاپ سے محفوظ کیا ہوا دودھ شامل کر دیں ۔وائٹ ساس نرم تر ہوجائے تو مکمل تیار ہے ۔ نوٹ:یہ ساس سبزیوں کے ساتھ تیار ہو تی ہے ۔یہ دیر تک ابالے ہوئے چکن اور سمندری غذاؤں کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔اسے تازہ حالت میں استعمال کر نا بہتر ہے۔زیادہ دیر تک پڑے رہنے سے اس کاذائقہ بدل جاتا ہے۔ ایسی صورت میں اسے استعمال نہ کریں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ