اُردو پوائنٹ پکوان

سموسے میٹھے


اشیاء: میدہ 250گرام چینی 150گرام بادام کی گری 12عدد پستہ چھ عدد ناریل 25گرام سوجی 100گرام گھی 150ملی لیٹر یا حسب ضرورت دودھ 100ملی لیٹر الائچی سبز 8عدد ترکیب: میدے کو چھان کر اس میں 25ملی لیٹر گھی ملا کر اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر رکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں 50ملی لیٹر گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سوجی ڈال دیجئے۔ بادام ، پستہ ، ناریل اور سبز الائچی ڈال کر سوجی کو خوب بھونئے اور سوجی کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں چینی ڈال کر مزید تھوڑی دیر بھونئے اور پھر اتار کر رکھ لیجئے۔اب میدے کے پیڑوں کو روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ آدھے حصے میں تیار شدہ سوجی بھر کر اور دوسرا حصہ موڑ کر اوپر رکھتے ہوئے تکونی شکل کا سموسہ بنا لیجئے اور کناروں کو اچھی طرح بند کر دیجئے تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ان سموسوں کو اس میں تل لیجئے۔ سموسوں کا رنگ بادامی ہوجائے تو نکال لیجئے۔ لذیذ میٹھے سموسے تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ