اُردو پوائنٹ پکوان

سموسے قیمہ بھرے


اشیاء: قیمہ باریک 250گرام میدہ 350گرام پیاز ایک عدد مرچ سبز دو عدد لہسن آدھی گٹھی ادرک ایک ٹکڑا زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ گھی حسب ضرورت ہلدی حسب ضرورت مرچ سرخ حسب پسند نمک حسب ذائقہ ترکیب: قیمے میں نمک، ہلدی ، سرخ مرچ ڈال کر پکنے دیجئے۔ ادرک ، لہسن پیاز، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی بھی ڈ ال دیجئے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ میدے میں 50ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہو جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر دیجئے۔ پکا ہوا قیمہ ایک ٹکڑے کے آدھے حصے میں رکھئے اور دوسرا آدھا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں سے اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔سمو سے بادامی رنگ کے ہو جائیں تونکال لیجئے۔قیمے والے لذیذ سموسے تیار ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ