اُردو پوائنٹ پکوان

دار چینی رولز


اجزاء: ڈبل روٹی (سخت حصہ اتار لیں ) دو عدد کریم چیز ایک پاؤ انڈے کی زردی ایک عدد چینی سوا کپ دار چینی ایک کھانے کا چمچ مکھن پگھلا ہوا آدھی پیالی ترکیب: ڈبل روٹی کے سلائسز کو بیلنے سے چپٹا کرلیں۔ کریم چیز، انڈے کی زردی اور چوتھائی پیالی چینی مکس کر یں اور ہر سلائس پر برابر برابر پھیلا دیں۔ بچی ہوئی چینی اور دار چینی پلیٹ میں ملائیں۔ سلائسز کو سختی سے لپیٹ لیں اور ان پر مکھن لگائیں۔ رولز و چینی کے آمیزے میں کوٹ کر یں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ کر فرج میں دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اوون کو 400درجہ حرارت پر گرم کر یں اور رولز کو اوون میں 12منٹ کے لئے بیک کر یں۔ حتی کہ سنہری ہو جائیں۔ پھر ان کو باہر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اور ہر رول کو تین حصوں میں تر چھا کاٹ لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ