اُردو پوائنٹ پکوان

بریڈرول


اجزاء: قیمہ آدھ کلو ہری مرچیں 5عد د گھی حسب ضرورت کٹی ہوئی پیاز 2عد د سرکہ 2سپون ٹماٹرکی چٹنی 2ٹیبل سپون نمک ٹی سپون کالی مرچ ٹی سپون کٹی ہوئی ڈبل روٹی ایک درمیانہ سائز طریقہ: پیاز کو چار کھانے کے چمچ گھی میں سرخ کر کے قیمہ بھون لیں ۔پھر نمک کالی مرچ سرکہ ہری مرچیں قیمے میں ملاکر بھونیں اور گلالیں ۔پانی خشک ہونے لگے تو ٹماٹر کی چٹنی ڈال دیں ڈبل روٹی کے توس الگ الگ کر کے کنارے کاٹ دیں ۔ پانی میں توس ڈال کر نکالیں ۔ہتھیلی سے دباکر پانی نچوڑ دیں اور ٹرے میں تین چار تو س نچوڑکر رکھیں ۔فرائی پان یا کڑاہی میں کھانے کا تیل یاگھی گرم کر لیں ۔ایک سلائس کے درمیان لمبائی میں قیمہ رکھیں اور توس کے کنارے دبا دیں۔اس عمل میں سلائس ٹوٹنے نہ پائے ۔اب اس رول کو گھی میں سرخ ہونے تک تلیں۔اسی طرح تمام رول باری باری بناکر تل لیں اور مزے سے نوش کریں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ