اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کے رول


اشیاء: آلو(ابلے ہوئے) آدھ کلو بند گوبھی پیالی گاجر(باریک کٹی ہوئی ) پیالی ہری پیاز پیالی نمک حسب ذائقہ سویا سوس دوٹیبل سپون اجینو موتو ٹیبل سپون کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ انڈے دو عدد ڈبل روٹی (بڑے سلائسز ) ایک عدد آئل دو کپ ڈبل روٹی کا چورا 4/3پیالی ترکیب: ابلے ہوئے آلوؤں کو کچل لیں۔ ہلکا سا تیل ڈال کر سبزیوں کو تھوڑا سا فرائی کر لیں۔ سویا سوس، نمک، اجینوموتو، کالی مرچ ملائیں۔کچلے ہوئے آلوؤں میں سبزیوں کو ملا دیں۔ ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر سلائسز پر پانی لگا کر نرم کر لیں اور دبا کر بیل لیں۔ سلائسز پر آلوؤں کا مرکب لگا کر رول کر لیں پھر انڈوں میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔ ڈیپ فرائی کر لیں اور جاذب کاغذ پر رکھ کر آئل خشک کر لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ