اُردو پوائنٹ پکوان

سمر سلاد کروٹو نز کے ساتھ


اجزاء: سلاد کے ملے چلے پتے 250گرام پھول کی پتیاں (گلاب ۔گیندا) 45گرام ڈریسنگ کے لئے : زتیون کا تیل 3کھانے کے چمچ اخروٹ کا تیل 2کھانے کے چمچ سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ رائی چائے کے چمچ کروٹونز کے لئے: ڈبل روٹی 3توس زتیون کا تیل 3کھانے کے چمچ مکھن 30گرام تیار کرنے کا طریقہ: سلاد کے پتوں کو اچھی طرح صاف پانی میں آہستہ آہستہ مل کر دھوئیں ۔ پھر انہیں پھولوں کی پتیوں کے ہمراہ چھ پلیٹوں میں برابر برابر تقسم کر دیں ۔ڈریسنگ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر ان کا مکسچر بنا کر ایک پیالے میں نکال کر رکھ دیں ۔ اب کروٹونز بنائیں ۔ ڈبل روٹی کا براؤن والا حصہ علیحدہ کر دیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں۔ اب ایک فرائی پین میں تیل اور مکھن کو گرم گریں یہاں تک کہ یہ سٹر نے لگے ۔ پھر اس میں توس کے ٹکڑوں کو ڈال کر فرائی کریں ۔یہاں تک کہ یہ خستہ اور گولڈن ہو جائیں ۔ پھر انہیں نکال کر ایک بٹر پیپر پر رکھیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑ کیں ۔ اب ڈریسنگ کو سلاد کی پلیٹوں میں برابر برابر ڈالیں اور کروٹونز کی مدد سے مزے لے کر کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ