اُردو پوائنٹ پکوان

سلاد اور دہی کی ڈریسنگ


دہی کے ساتھ آپ پانچ منٹ میں سلاد کی ڈش تیار کرسکتی ہیں
گرمیوں کا موسم ہو یا سردیوں کاجو بھی سبزیاں موجود ہوں
انہیں سبزیوں کے سلاد کی طرح تیار کرلیں
بند گوبھی ہوتو باریک لچھوں میں کاٹ لیں
گرمیوں میں کھیرا پیاز اور بڑی سبز مرچ کے ساتھ یہ سلاد بن سکتا ہے
دہی ٹکی کا ہو یعنی پتلا نہ ہوں اور اگر پتلا ہے تو پانچ منٹ کے لیے اس کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں
گاڑھا ہوجائیں گا
اب دہی کو چمچ کے ساتھ پھینٹیں
نمک اور سیاہ مرچ ڈال کردوبارہ پھینٹیں
اب اگر پسند ہو تو چند قطرے سلاد والے تیل کے بھی ڈال لیں
اس کے بعد سبزیوں میں ملالیں
دیکھنے میں سبزیوں کے اوپر ایک ہلکی سی سفید لہر آجائے گی
جو میونیز (Mayonnaise) کی طرح لگے گی لیکن ذائقے میں یہ ہلکا پھلکا اور مزیدار سلاد بنتا ہے
پیش کرتے وقت سلاد کے لیے پتے کسی چوڑی ڈش میں بچھا کر بیچ میں یہ سلاد ڈال دیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ