اُردو پوائنٹ پکوان

سبزیوں اور اخروٹ کا سلاد


اجزاء: گاجریں 250گرام پھول گوبھی ڈنھٹل کے بغیر 185گرام سویا ایک گٹھلی ہرا پیاز 4عدد پنیر 185گرام اخروٹ کی گریاں 30گرام مونگ پھلی اور کاجو 60 گرام پودینہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ڈریسنگ کے لئے: میونیز 4کھانے کے چمچ دہی 4کھانے کے چمچ کالی مرچ حسب ذائقہ تیا ر کرنے کا طریقہ: گاجروں کو دھونے کے بعد ایک بڑی ٹرے میں ڈال دیں ۔ اب گوبھی کے چھوٹے چھوٹے پھول علیحدہ کاٹیں ۔ باقی تمام اجزاء کو ایک ایک کر کے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ڈریسنگ کے لئے تما م اجزاء ایک پیالے میں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ملائیں ۔اب گاجروں والی ٹرے میں گرائینڈ ر والا مکسچر ملا ئیں اور اس پر ڈریسنگ ڈال کر کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ