اُردو پوائنٹ پکوان

ھنی ڈیومیلن سلاد


اجزاء: خربوزہ ایک عدد انناس بڑا ایک عدد کشمش 4کھانے کے چمچ تازہ چیری حسب ضرورت تیار کرنے کا طریقہ: خربوزہ آدھا کر کے بیج نکال دیں پھر بڑے چمچے سے سارا گودا نکال کر کاٹ لیں ۔کسی تیز چاقو سے اس خربوزے کے پیالے کے کنارے ڈیزائن دار نو کیلے کر لیں ۔انناس چھیل کر چوکور ٹکڑے کاٹ لیں ۔پھر خربوزے کے ساتھ ملا کر خربوزے کے پیا لے میں بھر دیں ۔کشمش چھڑک دیں اور ہر پیالے پر ایک ایک چیری رکھ کر خوب ٹھنڈا کر لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ