اُردو پوائنٹ پکوان

گوبھی لوبیا اور بادام کا سلاد


اجزاء: سر خ لوبیا 185گرام سفید لوبیا 90گرام گوبھی 375گرام سلادکے پتے آدھی گٹھی چھلکا اترے ہوئے بادام 60گرام پیاز چھلے ہوئے آدھا ڈریسنگ کے لئے: زتیون کا تیل 5کھانے کے چمچ سفید سرکہ 3کھانے کے چمچ براؤن شوگر ایک چٹکی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ تیار کرنے کا طریقہ: سفید اور سرخ لوبیے کو علیحدہ علیحدہ برتنوں میں رات پھر بھگو کر رکھیں ، صبح ہونے پر انہیں نکال لیں اور علیحدہ علیحدہ برتنوں میں تازے پانی کے ہمراہ ڈال کر ڈھانک کر رکھ دیں ۔پھر انہیں کھولتے ہوئے پانی میں دس منٹ تک ابالیں ۔پھر آنچ کو دھیما کر دیں اور گلنے تک آہستہ آہستہ پکنے دیں ۔ پونہ گھنٹہ سرخ لوبیا اور بارہ منٹ تک سفید لوبیے کو پکائیں ۔ اس کے بعد انہیں برتنوں سے نکال کر خشک ہونے پر ایک ٹرے میں ڈال دیں ۔ایک برتن میں پانی لے کر اس میں گوبھی کو دومنٹ تک اُبالیں پھر نکال کر خشک ہونے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ خشک ہونے پر اسے لوبیے والی ٹرے میں ڈال دیں ۔اب سلاد کے پتوں کو مناسب سائز میں کاٹ کر ٹرے میں ڈال دیں اس کے بعد پیاز اور بادام بھی ٹرے میں ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ