اُردو پوائنٹ پکوان

فُل میل سیلڈ


ڈبل روٹی کے سلائسز کو حسب پسند شیپ میں کاٹیں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں ۔
چکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کرکے انہیں نمک ،کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پھر ایک بڑے پیالے میں کھیرا،ٹماٹر اور شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں ان پر باریک کٹا ہوا پودینہ اور لیموں کا رس چھڑک دیں اور اچھی طرح مکس کرکے فریج میں رکھ دیں ۔
چکن کو نان اسٹک فرائینگ بین میں تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں اور آخر میں شہد ڈال کر چولہے سے اتار لیں ۔
پیش کرتے وقت خوبصورت سے پیالے میں چکن کو نکال کر اس میں سبزیاں ڈال کر ملائیں فرائی کی ہوئی ڈبل روٹی کے ساتھ انجوائے کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ