اُردو پوائنٹ پکوان

چنے کی سلاد


تمام سبزیوں کو ایک جگہ کریں اور بتائے گئے طریقے کے مطابق باری باری سب کو کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک بڑے پیالے میں مایونیز ڈالیں ،اس میں کٹی ہوئی بند گوبھی،اُبلے ہوئے چنے،کٹے ہوئے کھیرے
 ،کٹی ہوئی گاجریں،لیموں کارس،تیل ،نمک،کالی مرچ،کٹے ہوئے ٹماٹر اور سرسوں کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس ساری سلاد کو کسی تھالی یا طشتری میں نکال لیں اور تازہ ہرے دھنیے سے سجالیں۔مزے دار چنے کی سلاد تیارہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ