اُردو پوائنٹ پکوان

براؤن رائس سلاد


اجزاء: مکھن 30گرام پیاز کترا ہوا آدھا چاول 375گرام مشروم 125گرام پانی یا ویچی ٹیبل اسٹاک 3کپ ہر ی مرچ چھوٹی کٹی ہوئی ایک عدد مٹر کے دانے 250 گرام سرخ مرچ کٹی ہوئی ایک عدد سخت اُبلے ہوئے انڈے 3عدد پودینے کی پتیاں پسی ہوئی 2کھانے کے چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ ڈریسنگ کے لئے: میونیز 6کھانے کے چمچ کریم 4کھانے کے چمچ لیمن جوس ایک کھانے کے چمچ لہسن کترا ہوا 2کھانے کے چمچ تیار کرنے کا طریقہ: ایک ساس پین میں مکھن کو گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سرخ کریں۔ پھر اس میں چاول اورمشروم ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کریں ۔ آخر میں پانی یا ویچی ٹیبل سٹاک ڈال کر ابالیں ۔پھر ساس پین کو ڈھک کر پچیس منٹ تک پکائیں ۔ یہاں تک کہ سب کچھ آپس میں مل جائے۔ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔اب چاولوں میں کالی مرچ ڈال کر آہستہ آہستہ ملا ئیں پھر چاولوں کو نکال کر ٹرے میں رکھ دیں۔دو ابلے ہوئے انڈوں کوچاولوں پر ڈالیں پھر کالی مرچ اور نمک ڈال کر ملائیں۔اب اس پر ڈریسنگ ڈالیں اور آخر میں تیسرے انڈے کو کترکر سلاد پر ڈالیں اور کھائیں ۔لہسن کے دانے اور پودینے کی پتیاں بھی سلاد پر ڈال کر کھاسکتے ہیں۔یہ سلاد چار فراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ