اُردو پوائنٹ پکوان

ایسپراگس ان ٹیراگون ڈریسنگ


اجزاء: ایسپراگس (بارہ سے سولہ عدد)مار چوبا 500گرام ڈریسنگ کے لئے: زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ مالٹے کا چھلکا کترا ہوا ایک چائے کے چمچ رائی چائے کے چمچ ٹیرا گون کترا ہوا ایک کھانے کا چمچ نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت سجاوٹ کے لئے: مالٹے کے قتلے تیار کرنے کا طریقہ: ایسپراگس کے سخت کونو ں کو کاٹ دیں ، پیلر (سبزی چھیلنے والا)کی مدد سے ایسپراگس کے تنے کو باریک باریک چھلیں ۔ اب ایک برتن میں پانی لے کر اسے ابالیں پھر اس میں آٹھ منٹ تک ایسپراگس ڈال کر ابالیں یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے ، اس کے بعد نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور خشک ہونے دیں ۔ خشک ہونے کے بعد انہیں چار پلیٹوں میں ڈال دیں۔ڈریسنگ تیار کرنے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکسچر بنالیں اور اسے چاروں پلیٹوں پر برابر برابر انڈیل کر ٹھنڈا ہونے کے لئے ڈیپ فریزر میں آدھے گھنٹے تک رکھ دیں۔ اس کے بعد نکال کر مالٹے کے قتلے بنالیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ