اُردو پوائنٹ پکوان

سیب کا شربت


کچھ سیبوں کو چھلیں اور ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لیں
ایسے ٹکڑے آدھ سیر لیں اور ان آدھ سیر سیب کے ٹکڑوں کو آدھ سیر عرق گلاب کے ساتھ ملا کر دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں
اب پھلوں کو ہاتھ سے خوب مل دیں تاکہ اچھا گاڑھا بن سکے
چھلنی سے یا کسی گاڑھے کے صاف سے کپڑے میں سے اس گاڑھے کو چھان لیں تاکہ وہ عرق صاف ہو جائے
اب اور بچے ہوئے آدھ سیر گلاب کے عرق میں آٹھ چھٹانک چینی ملا کر آگ پر گرم کر یں
اس کے بعد سیب کا گاڑھا جو پہلے تیار ہو چکا ہے ملا لیں
پندرہ منٹ تک ان سب چیزوں کو پکنے دیں
اب شربت بن چکا ہے
دو چھٹانک پانی میں ایک تو لہ صبح اور شام کے وقت لینا چاہیے
سامانیہ دوا کے مطابق اثر کرتا ہے طاقت بخشتا ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ