اُردو پوائنٹ پکوان

سبزیوں کا اچار


لہسن الگ کوٹیں اور ادرک الگ موٹا موٹا کوٹنا ہے
سبزیوں کو الگ الگ جوش دیں
نرم نہ ہونے دیں
پانی نکال کر صاف کپڑے پر ڈال کر دھوپ میں خشک ہونے دیں اور تیل کو پکائیں
لہسن سرخ کرکے نکال لیں آنچ بہت ہلکی رکھیں
چھلنی سے نکال لیں تاکہ تیل میں نہ رہ جائے
اب چولھے سے اُتار کر تیل کو ہلکا ٹھنڈا ہونے دیں
پھر مرچیں ڈالیں
اگر تیز گرم تیل میں مرچیں ڈال دیں تو جل جائیں گی
مرچیں ڈال کر چمچ چلائیں
لکڑی کی ڈوئی استعمال کریں
اب تمام سبزیاں ڈال دیں
ہلکی آنچ پر پکنے دیں
سرکے میں گڑ ڈال کر پکائیں
گڑکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑئے کرکے ڈالیں تاکہ جلدی سرکے میں حل ہوجائیں
اب یہ شیرہ بھی اچار میں ڈال دیں
اچار کو تین جوش آئیں تو اُتار لیں
ٹھنڈا ہوجائے تو مرتبان میں ڈال لیں
اس مرتبان کو پانچ چھ روز دھوپ میں رکھا کریں
یہ اچار پہلے روز بھی کھایا جاسکتاہے لیکن ایک ہفتے کے بعد سبزیوں میں ہر چیز کا ذائقہ رچ جاتا ہے اور کچھ نرم بھی ہوجاتی ہیں
اس طرح بہت مزیدار اچار بنتا ہے
نوٹ:
سبزیاں اپنی پسند کی ڈالیں مثلاً گاجریں، شلجم، پھول گوبھی وغیرہ
شلجم گول قتلوں میں کاٹیں
گوبھی کے بھی لمبے قتلے اور گاجروں کے بھی لمبے ٹکڑے کاٹ لیں
اس اچار کا رنگ بہت ہی خوبصورت ہوتا ہے
اس کو سارا سال استعمال کرسکتے ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ