اُردو پوائنٹ پکوان

لیموں کا اچار


ترکیب:
لیموں کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر دوٹکڑے کرلیں
ادرک چھیل کر باریک قاشوں کی طرح کاٹ لیں
دھلے ہوئے لیموں جو کسی شیشے کے مرتبان میں ڈال کر اوپر سے نمک چھڑک دیں اور انہیں تین دن اسی طرح پڑارہنے دیں
مگر دن میں ایک دو دفعہ انہیں خوب اچھی طرح ہلا کر ملادیا کریں
تین دن کے بعد نمکین پانی میں پھینک دیں اور لیموؤں کو کسی صاف کپڑے میں رکھ کر آہستہ آہستہ دبائیں تاکہ باقی نمکین پانی بھی نکل جائے
اب کسی بڑے برتن میں سرکہ، چینی، کالی مرچ پسی ہوئی، سرخ مرچ پسی ہوئی اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر خوب ملائیں
جب یہ سب چیزیں مل کر خوب اچھی طرح یکجان ہوجائیں تو لیموں ایک مرتبان میں ڈال کر یا دو مرتبانوں میں ڈال کر اوپر سے تیار شدہ مرکب ڈال دیں اور اچھی طرح سے ایک ہفتہ تک کیلئے بند کردیں
صرف دن میں ایک دفعہ ہلائیں
آٹھ دن میں اچار کھانے کے قابل ہوجائے گا

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ