اُردو پوائنٹ پکوان

آلو‘مٹر گوشت اسپیشل


دار چینی‘لونگ‘کالی مرچ‘اور بڑی الائچی کو الگ الگ بھون کر کوٹ لیں۔
تیل گرم کرکے آلو کے کیوبز ڈالیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔
اسی تیل میں پیاز ڈال کر فرائی کریں‘تھوڑی نرم ہو جائے تو گوشت‘ادرک‘لہسن‘نمک‘مرچ ‘دھنیا‘ہری مرچ‘ہلدی‘مٹر ڈال کر 2منٹ فرائی کریں۔اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
گوشت گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی دار چینی ‘سبز الائچی‘لونگ‘کالی مرچ‘بڑی الائچی اور چینی ڈال کر بھونیں۔
تیل الگ ہونے لگے تو آٹا آدھا کپ پانی میں ڈال کر مکس کریں اور احتیاط سے گوشت میں چمچہ چلاتے ہوئے آٹا ڈال دیں اور بھنا ہوا زیرہ بھی ڈال دیں۔
2منٹ پکا کر دم پر رکھ دیں‘آلو کے کیوبز ڈال دیں اور کھانے کے وقت گرم گرم شروع کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ